@ghanikhany07: کچھ درد ہمیشہ زندہ رہتےہیں کچھ زخم سالوں بعد بھی تازہ رہتے ہیں، وقت کے پاس ہر درد کی دوا نہیں ہوتی۔ کچھ یادیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں انسان جتنا بھلانے کی کوشش کرتا ہے، وہ اتنی ہی شدت سے واپس آتی ہیں۔ ہم بظاہر مسکرانا سیکھ لیتے ہیں، لوگوں کے سامنے خود کو مضبوط ظاہر کرتے ہیں، مگر دل کے کسی کونے میں وہی درد خاموشی سے سانس لیتا رہتا ہے۔ کبھی کوئی بات، کوئی جگہ، کوئی شخص یا کوئی لمحہ اچانک سب کچھ یاد دلا دیتا ہے، اور پھر محسوس ہوتا ہے کہ وقت گزرا ضرور ہے، مگر درد کہیں نہیں گیا۔ شاید کچھ لوگ ہماری زندگی سے چلے جاتے ہیں، لیکن اپنے ساتھ ہماری زندگی کا ایک حصہ بھی لے جاتے ہیں۔ پھر ہم جیتے تو ہیں، مگر پہلے جیسے نہیں رہتے۔@احمد⚜️