@hussaini97656: شیطان انسان کے ذہن میں یہ سب ڈالتا ہے کہ ابھی تو بہت وقت ہے ابھی میں جوان ہوں بعد میں دیکھ لیں گے ابھی وقت ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ گمان نہ کرو کہ جب گناہوں کی جڑیں مضبوط ہو جائیں گی تو انسان توبہ کر سکے گا، یا اس کی شرائط پر عمل کرنے کی توفیق حاصل کر سکے گا۔ پس توبہ کی بہار جوانی کے ایام ہیں؛ کیونکہ اس وقت گناہوں کا بوجھ کم، دل کی کدورت اور باطن کی تاریکی نسبتاً کم، اور توبہ کی شرائط آسان اور سہل ہوتی ہیں۔ انسان بڑھاپے میں حرص و طمع، حبِّجاہ و جمال اور طولِ اَمل میں زیادہ مبتلا ہو جاتا ہے، اور یہ ایک آزمودہ حقیقت ہے۔ حدیثِ شریفِ نبویؐ بھی اس بات کی گواہی دیتی ہے۔ پس اے عزیز! جتنی جلدی ہو سکے، دامنِ ہمت کمر سے باندھ لو، عزم کو مضبوط اور ارادے کو پختہ کرلو۔ جب تک جوانی میں ہو، بلکہ جب تک دنیاوی زندگی باقی ہے، اپنے گناہوں سے توبہ کرلو اور خدا کی عطا کردہ فرصت کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔ شیطان کے بہکانے والے وسوسوں اور نفسِ امّارہ کی چالوں کی طرف توجہ نہ دو؛ کیونکہ توبہ کے لیے آج کا دن ہے، کل کا بھروسا نہیں۔ ماخوذ از: کتاب عرفان و عبادت 🤍🌹💚 ہم نے ایک واٹس ایپ کمیونٹی بنائی ہے جہاں شبِ جمعہ، ایامِ مخصوصہ، دعائیں، اعمال اور مختصر دینی یاددہانیاں شیئر کی جاتی ہیں۔ 📿 مقصد صرف یہ ہے کہ مصروفیات میں کوئی دعا یا عمل رہ نہ جائے، اور ایک چھوٹی سی یاددہانی باعثِ ثواب بن جائے۔ ✨ 💚 شامل ہونا چاہیں تو ان باکس میں میسج کریں، کمیونٹی کا لنک بھیج دیا جائے گا۔ 🔒 آپ کا موبائل نمبر دوسرے ممبرز کو نظر نہیں آئے گا۔ 🌺 جزاکم اللہ خیراً 🤲 اللّٰہم صلِّ علیٰ محمد و آلِ محمد