قربت صرف پاس بیٹھنے یا باتیں کرنے کا نام نہیں، اصل قربت تو وہ ہے جب کوئی آپ کی خاموشی میں چھپا درد بھی محسوس کر لے۔
جب آپ کے لہجے کی اداسی، آنکھوں کی نمی اور مزاج کی تبدیلی اُسے بتا دے کہ آپ کے دل میں کچھ چل رہا ہے۔ اور وہ بغیر پوچھے بھی پوچھ لے کہ "کیا ہوا ہے ناں؟ تم ٹھیک تو ہو؟"
زندگی میں ایسے لوگ بہت قیمتی ہوتے ہیں جو ہمارے لفظوں کے محتاج نہیں ہوتے، بلکہ ہماری خاموشی بھی سمجھ لیتے ہیں۔ کیونکہ کبھی کبھی انسان کو مشورے نہیں، بس کوئی ایسا چاہیے ہوتا ہے جو اُسے محسوس کرے