@mrs_usama800: جو دوسروں کے راز نہیں رکھتا اللہ بھی اسکا راز نہیں رکھتا۔ یہ صرف ایک جملہ نہیں، یہ قدرت کا قانون ہے۔ ہم بڑے شوق سے دوسروں کی باتیں آگے کرتے ہیں، کسی نے رو کر اپنا دکھ بتایا، کسی نے اعتبار کر کے اپنی کمزوری دکھا دی، اور ہم نے اسے دوسروں کے سامنے تماشہ بنا دیا۔ ہمیں لگتا ہے ہم تو بس بات کر رہے ہیں، لیکن ہم کسی کے پردے کو چاک کر رہے ہوتے ہیں۔ یاد رکھو، جس نے اپنا راز تمہیں بتایا ہے، اس نے تمہیں اپنی عزت کی چابی دی ہے۔ اگر تم نے وہ چابی دوسروں کو دے دی، تو کل کو اللہ تمہاری عزت کی چابی بھی کسی اور کے ہاتھ میں دے دے گا۔ جو لوگ دوسروں کے عیب چھپاتے ہیں، اللہ قیامت کے دن ان کے عیب چھپائے گا۔ اور جو لوگ دوسروں کے عیب اچھالتے ہیں، پھر چاہے وہ کتنے بھی نمازی، پرہیزگار کیوں نہ بن جائیں، اللہ ان کو اسی دنیا میں بے پردہ کر دیتا ہے۔ اس لیے راز کو قبر سمجھو۔ جیسے قبر مردہ کو چھپا لیتی ہے، ویسے ہی تم بھی کسی کا راز چھپا لو۔ کیونکہ آج تم کسی کا راز رکھو گے، تو کل اللہ تمہارا راز رکھے گا۔