@mak_policekp: رقم کا تنازع خوش اسلوبی سے حل سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی وژن کے مطابق اور ایس پی ورسک طیب جان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی ریگی مظفر شاہ خان نے سائل خان سلام اور فریقِ مخالف کے مابین رقم کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سائل خان سلام نے رقم کے تنازعہ کے حوالے سے سی سی پی او پشاور کو درخواست دی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی ریگی مظفر شاہ خان نے سائل اور فریقِ مخالف کو دفتر طلب کیا، دونوں فریقین کا مؤقف تفصیل سے سنا اور باہمی گفت و شنید کے ذریعے تنازعہ حل کر دیا۔ تنازعہ کے خوش اسلوبی سے حل ہونے پر دونوں فریقین نے اطمینان کا اظہار کیا اور پشاور پولیس کی بروقت کارروائی اور تعاون کو سراہا۔ #kppolice #police #shorts