@naeemtariq217: شوکت نواز میر کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں شوکت نواز میر کو بھولیں نہیں انہیں تنہا نہ چھوڑیں انہوں نے عوام کے حقوق اور ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کی یہاں تک کہ اپنے ذاتی سکون اور اپنے خاندان کو بھی مشکلات میں ڈال دیاانہوں نے اپنے کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کی آج وہ گرفتار ہیں اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی رہائی کے لیے پُرامن،ل قانونی اور مؤثر آواز بلند کریں ہم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سول سوسائٹی وکلا اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ شوکت نواز میر کے معاملے کا شفاف اور منصفانہ قانونی جائزہ لیا جائے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے قانونی و بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے شوکت نواز میر ایک محبِ وطن اور انتہائی نرم مزاج خوش اخلاق انسان ہیں اختلافِ رائے یا عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانا کسی بھی معاشرے میں جرم نہیں ہونا چاہیےشوکت نواز میر کو تنہا نہ چھوڑیں ان کی رہائی کے لیے اپنی پُرامن آواز بلند کریں انصاف ہر شہری کا حق ہے اللہ پاک جلد رہائی نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین 🤲😔