@imaan5727: اللہ! میں تیرے صابر بندوں میں سے نہیں ہوں، میں کمزور پڑ جاتی ہوں، ٹوٹ جاتی ہوں، اور کبھی کبھی خود کو سنبھالتے سنبھالتے تھک جاتی ہوں۔ یا رب! میرے دل میں بہت کچھ ہے جو میں کسی کو نہیں بتا سکتی، مگر تُو تو میرے دل کا ہر حال جانتا ہے۔ 🥺🤲🏻 یا اللہ! میں تجھ سے اپنے ہر اُس درد کی شفا مانگتی ہوں جو میری مسکراہٹ کے پیچھے چھپا ہے، ہر اُس غم سے نجات مانگتی ہوں جسے میں خاموشی سے سہہ رہی ہوں۔ میرے رب! مجھے اتنا حوصلہ دے کہ میں تیری رضا میں راضی رہوں، میرے دل کو سکون عطا فرما اور میری زندگی میں آسانیوں کے دروازے کھول دے۔ میں تھک گئی ہوں یا اللہ، اب تُو ہی مجھے سنبھال لے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤍🥹🤲🏻 . . #fyppp