@akchoudhary1786: #repost my video. 🥀💔 کسی کے درد کو سمجھنے کے لیے خود درد سے گزرنا پڑتا ہے۔ میں ہر کسی کے لیے اس لیے موجود رہتا ہوں، کیونکہ میں نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب مجھے کسی اپنے کی ضرورت تھی، مگر کوئی ساتھ نہیں تھا۔ میں جانتا ہوں تنہائی کیا ہوتی ہے، بے بسی کسے کہتے ہیں، اور مشکل وقت میں کسی کے دو تسلی بھرے لفظ کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی لیے کوشش کرتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی کی آنکھ میں آنسو نہ آئیں، بلکہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آ جائے۔ کیونکہ جو خود اندھیروں سے گزرا ہو، وہ دوسروں کے لیے روشنی بننے کی قدر جانتا ہے۔ ❤️🥀