@qasimbutthj: محبت تو ہو گئی تھی، حاصل کبھی نہ ہو سکی، وہ کسی اور کی مقدر بن گئی، میں بس دیکھتا ہی رہ گیا۔ میں نے اسے چاہا تھا پانے کے لیے نہیں، اسے خوش دیکھنے کے لیے، پر اسے خوش دیکھ کر بھی دل روتا ہے، کیونکہ وہ خوشی میری وجہ سے نہیں۔ وہ کسی اور کے ساتھ ہنستی ہے، اور میں یہاں اس کی ہنسی کو ترستا ہوں، اس کے گھر والے نہیں مانے، میری قسمت نہیں مانی۔ ہم دونوں چاہتے تھے، پر زمانہ نہیں چاہتا تھا، اس نے رو کر کہا تھا مجھے بھول جانا، کیسے بھول جاؤں، جسے کبھی پایا ہی نہیں۔ محبت ادھوری رہ گئی، کہانی ختم ہو گئی، وہ دولہن بن گئی کسی اور کی، میں آج بھی اسی گلی میں کھڑا ہوں، جہاں اس نے آخری بار دیکھا تھا۔ میں نے اسے بددعا بھی نہیں دی، بس دعا دی ہے جہاں رہے خوش رہے، چاہے میرے بغیر ہی سہی، میری محبت ناکام سہی پر جھوٹی نہیں تھی۔#emotionalpoetry #poetr