پہلے جیسا بننا اب ممکن نہیں، جو ٹوٹ گیا، وہ دل اب مکمل نہیں۔ تمہیں جاننا تھا کہ میں تھا کیسا، اب ملوں گا تو پہچان بھی پاؤ گے یا نہیں۔
2026-10-20 09:11:03
2
pagal larki 285 :
hayeee oyeee na kiya kro yar 🥺🥺🥺
2026-10-20 08:39:41
1
🇲🅤🇭🅐🇲🅜🅐D🇸🅸︎🇩🅳︎🆀☠️ :
پسند کو لوگ تکلیف بہت زیادہ دیتے ہیں…♡
کیونکہ ان سے صرف محبت نہیں ہوتی، ان سے دل کی بہت سی امیدیں بھی جُڑ جاتی ہیں۔ ان کی ایک چھوٹی سی توجہ ہمارے پورے دن کو خوبصورت بنا دیتی ہے، اور ان کی ذرا سی بے رُخی دل میں ایسی خالی جگہ چھوڑ دیتی ہے جسے کوئی اور پُر نہیں کر پاتا۔
ہم اُن کی ہر بات کو اہمیت دیتے ہیں، اُن کی خاموشی کے مطلب تلاش کرتے ہیں، اُن کے بدلتے رویوں کی وجوہات سوچتے رہتے ہیں، اور خود کو بار بار یہ یقین دلاتے ہیں کہ شاید وہ مصروف ہوں گے، شاید پریشان ہوں گے، شاید حالات ایسے ہوں گے… کیونکہ دل اُن کے خلاف کوئی بات ماننے کو تیار ہی نہیں ہوتا۔
سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کسی کو سچے دل سے اپنا سمجھیں، اُس کے لیے ہر حد تک جائیں، اُس کی خوشی میں اپنی خوشی تلاش کریں، اور بدلے میں وہی شخص آپ کو یہ احساس دلا دے کہ آپ اُس کے لیے اتنے اہم کبھی تھے ہی نہیں۔
شاید اسی لیے پسند کے لوگ زیادہ تکلیف دیتے ہیں، کیونکہ اُن کے ہاتھوں ملنے والا دکھ صرف دل تک نہیں رہتا، بلکہ ہماری دعاؤں، ہماری نیند، ہماری خاموشیوں اور ہماری مسکراہٹوں تک پہنچ جاتا ہے۔
کبھی کبھی انسان کسی کو چھوڑنا نہیں چاہتا، بس یہ چاہتا ہے کہ وہ شخص اُسے وہی محبت لوٹا دے جو وہ خاموشی سے اُس کے نام کر چکا ہے۔ مگر ہر محبت کا نصیب وصال نہیں ہوتا… کچھ لوگ دل میں ہمیشہ رہنے کے لیے آتے ہیں، زندگی میں ساتھ رہنے کے لیے نہیں۔ ♡