@ali_one1980: 🚨 پشاور رنگ روڈ متاثرین کی پریس کلب میں دہائی! 🚨 "ہم قبضہ مافیا نہیں، ہم اپنی آباؤ اجداد کی زمینوں کے مالکان ہیں!" نکاف الله ایگزیکٹ ایگزیکٹو ممبر پشاور چیمبر آج پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران نکاف اللہ نے نہایت واشگاف الفاظ میں حکمرانوں کو آئینہ دکھایا اور متاثرین کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔ پریس کانفرنس میں نکاف اللہ نے اپنی بات کو ان الفاظ میں واضح کیا: 🗣️ "جب رنگ روڈ کا نام و نشان بھی نہیں تھا، اس وقت سے ہمارے آباء و اجداد کی زمینیں یہاں موجود ہیں۔ ہم نے اپنی ہی زمینوں پر دکانیں اور گھر بنائے ہیں، ہم نے ایک انچ پر بھی تجاوزات یا قبضہ نہیں کیا۔" اگر حکومت اتنی ہی عوام کی فکر کرتی ہے تو ہمیں اپنی زمین مارکیٹ ریٹ پر ہم سے لے اور ہمارے نقصان کا ازالہ کرے 🗣️ "جب حکومت نے رنگ روڈ بنایا تو ہم نے خود خوشی سے انہیں زمین دی تھی۔ حکومت کی حد صرف سروس روڈ تک ہے، اور سروس روڈ کے بعد کی جتنی بھی تعمیرات ہیں وہ ہماری اپنی ملکیت اور پرانی جائیدادیں ہیں۔" 🗣️ "پشاور کے باسیوں اور غریبوں کے ساتھ یہ کیسا ظلم ہے؟ حکومت خون کے ناخن لے، ہم پر رحم کرے! پشاور میں امن رہنے دیں، یہاں کے غریبوں اور تاجروں کو چین سے روزگار کرنے دیں، لوگوں کے پیٹ پر لات نہ ماری جائے۔" نکاف اللہ نے حکومتِ وقت اور ضلعی انتظامیہ کو واٹس وارننگ اور اپیل دی ہے کہ رنگ روڈ کے اصل مالکرنا بند کیا جائے، ورنہ متاثرین اپنے حق کے لیے ہر حد تک جانے پر مجبور ہوں گے۔ 🤝