@shahidrasoolnews: #تھانہ #ٹانڈہ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی خاتون نسیم بی بی کے قتل کا معمہ حل شوہر نے ملازمہ کے ساتھ حالت غیر میں پکڑے جانے پر بیوی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 ستمبر 2026 کو محمد اشفاق نامی شخص نے تھانہ ٹانڈہ #پولیس کو اطلاع دی کہ وہ کھیتوں میں کام کرنے کے بعد گھر واپس آیا تو اس کی 39 سالہ بیوی نسیم بی بی گھر سے لاپتہ تھی، جسے شبہ ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ ٹانڈہ نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 322/26 درج کرکے خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ ڈی پی او#گجراتت فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اعظم کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ سب انسپکٹر زبیع اللہ اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور خاتون کی فوری تلاش اور واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی ہدایات جاری کیں۔ دورانِ تلاش چند روز بعد لاپتہ خاتون کی ڈھانچہ نما نعش گھر سے ملحقہ باجرے کی فصل سے برآمد ہوئی، جس کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی۔ خصوصی پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کیا تو مقتولہ کے شوہر محمد اشفاق اور اس کے ڈیرے پر کام کرنے والی خاتون کی مشکوک سرگرمیاں سامنے آئیں، جس پر دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔دورانِ تفتیش ملزمان نے طور پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ان کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے۔ وقوعہ کی شام نسیم بی بی نے دونوں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا، جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اپنا راز چھپانے کے لیے ملزمان نے نسیم بی بی کے سر پر اینٹ مار کر اسے قتل کر دیا اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے نعش گھر کے قریب باجرے کی فصل میں چھپا دی۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ #ترجمان گجرات پولیس

S R TV 📺(Shahid Rasool News)
S R TV 📺(Shahid Rasool News)
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 20 October 2026 13:02:44 GMT
62083
1139
10
127

Music

Download

Comments

m.asif9736
M AsIf روح من روح یارم :
ٹانڈہ میں کونسا پنڈ
2026-10-20 13:58:31
0
user359824750
Sajid Ali :
Kyu mara tha 😭😭😭😭
2026-10-20 15:49:18
0
abidfarman1
...ꫝS፝֟፝☕︎♪❤️⃝🤍 :
💞💞💞
2026-10-20 17:56:49
0
wahab.mughal911
WM👑 :
[Crying][Crying][Crying]
2026-10-20 16:23:58
0
muhammadrasheed3058
zain ali :
🥰🥰🥰
2026-10-20 15:56:26
0
maliksiddquemalik
maliksiddquemalik :
😥😥😥😥😥
2026-10-20 13:27:50
0
gujjratala902ji
ڈرائیور مظہر اقبال بدھو بھٹی :
[Crying][Crying][Crying]
2026-10-21 08:56:55
0
To see more videos from user @shahidrasoolnews, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About