@ghani_____804: کہاں لے گئی ہمیں یہ کچی عمر کی اذیتیں، جوانی میں ہی ہم بوڑھے لگنے لگے ہیں۔ چہرے پہ عمر نہیں، تھکن دکھائی دیتی ہے، آنکھوں میں خواب نہیں، بس اداسی رہ گئی ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں اتنے خاموش کیوں ہو؟ انہیں کیا بتائیں، اندر کتنے طوفان دفن ہیں۔ جن دنوں میں ہنسنا چاہیے تھا، ہم نے وہ دن آنسوؤں میں گزار دیے۔ جن راتوں میں خواب دیکھنے تھے، ہم نے وہ راتیں خود کو سمجھاتے گزار دیں۔ کچھ لوگ وقت سے پہلے بڑے ہو جاتے ہیں، اور کچھ دکھ انہیں وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتے ہیں۔ ہم بھی کبھی بہت زندہ دل ہوا کرتے تھے، اب مسکراہٹ بھی چہرے پر اجنبی لگتی ہے۔ نہ عمر زیادہ ہوئی، نہ زندگی ختم ہوئی، بس حالات نے جینے کا شوق چھین لیا۔ کاش کوئی ہماری آنکھوں میں جھانک کر دیکھے، ہم کتنی کم عمر میں کتنے تھک گئے ہیں #قسمت #SaraikiPoetry #SaraikiShayari #SaraikiStatus #foryoupage✔️