@mahnoormalik__04: اللّٰہ کی محبت اتنی سستی نہیں ہے کہ بس زبان سے کہہ دیا اور مل گئی۔ اس کی قیمت نفس ہے۔۔۔ جب تک انسان اپنی خواہش، اپنی ضد اور اپنی آسانی کو اللُٰہ کی رضا پر قربان نہیں کرتا، یہ محبت ہاتھ نہیں آتی۔ اور جو ہمت کر کے خود کو بدل لیتا ہے، حرام سے بچتا ہے، نماز، حلال اور سچائی کی طرف اپنی زندگی موڑ لیتا ہے تو پھر اللّٰہ بھی اس کے ساتھ معاملہ بدل دیتا ہے۔ وہ اس کی بکھری تقدیر کو اپنے ہاتھوں سے سنوارتا ہے، کیونکہ اللّٰہ کا اصول ہے کہ تم میری خاطر ایک قدم بدلو گے، میں تمہاری پوری زندگی بدل دوں گا۔ اللّٰہ کے لیے کیا گیا کوئی بھی چھوٹا عمل، کوئی بھی آنسو، کوئی بھی قربانی کبھی ضائع نہیں جاتی۔