@azadmediahd: آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی روزانہ کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او تھانہ شاہبھور عمران خان، محرر محمد فاروق، ٹریفک اسسٹنٹ نعیم احمد اور نائب قاصد نعمان ذاکر کو معطل کر دیا گیا۔ آر پی او نے کہا کہ شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔