@o.g.g.y_1: کچھ لوگ ہماری ہنسی چھین کر، ہمارا سکون برباد کر کے، ہمیں اندر سے توڑ کر بھی ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ 💔🥀 وہ ہمارے دل پر ایسے زخم چھوڑ جاتے ہیں جنہیں کسی کو دکھایا نہیں جا سکتا، اور پھر بڑی آسانی سے کہہ دیتے ہیں کہ خوش رہو۔ انہیں کیا معلوم کہ خوش رہنے کے لیے بھی کبھی کبھی وہی سکون چاہیے ہوتا ہے جو انہی لوگوں نے ہم سے چھین لیا ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب انسان کسی سے شکوہ بھی نہیں کر پاتا، اپنی تکلیف سمجھا بھی نہیں پاتا، بس خاموشی سے سب کچھ برداشت کرتا رہتا ہے۔ چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے، مگر دل کے اندر ایک ایسی جنگ چل رہی ہوتی ہے جس کا کسی کو اندازہ تک نہیں ہوتا۔ 🖤 اور یہ بدلتی دنیا کے لوگ ذہنی طور پر برباد کر کے کہتے ہیں، خوش رہو۔ 🙂↕️🥀 #fyp #foryoupage #foryou #trending #viral