@itz_anishy02: کچھ لوگ وقت پر چھوڑ کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ہمیشہ وہیں ملیں گے جہاں وہ ہمیں چھوڑ گئے تھے۔ انہیں کیا خبر انتظار بھی ایک عمر تک ہی زندہ رہتا ہے۔ جس دل نے کبھی تمہاری واپسی کے لیے دروازہ کھلا رکھا تھا وہی دل ایک دن تمہاری یاد تک سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ پھر تم لوٹتے ہو مگر وہاں محبت نہیں ملتی صرف تمہاری دی ہوئی خاموشی اور وہ شخص ملتا ہے جسے تم نے خود اپنے ہاتھوں تم سے بے تعلق ہونا سکھایا تھا۔ بے وقت لوٹنے والے اکثر اس لیے بدصورت لگتے ہیں کیونکہ وہ اُس دل میں واپس آتے ہیں جہاں اب اُن کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہتی۔ #fyp