@myalburhanlife: باچا خان میڈیکل کالج مردان میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد سیرتِ نبوی ﷺ کی پیروی اور مریضوں کے ساتھ حسنِ اخلاق اپنانے پر زور ممتاز مذہبی اسکالرمفتی سید عدنان کاکاخیل نے ’’زندگیوں کی تشکیلِ نو میں سیرتِ نبوی ﷺ کی اہمیت‘‘ (Importance of Seerah Nabawi in Reshaping Lives) کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ مبارکہ ہمارے لیے بہترین نمونۂ عمل ہے۔ اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کریں اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنے اخلاق، معاملات اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں عملی طور پر اختیار کریں۔ #البرھان #muftisyedadnankakakhail #lifewithalburhan #کاروان_سیرت #mardan