@qarishahid6300: 🌹 نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا ﷺ 🌹 الحمدللہ، ثم الحمدللہ! کھروٹہ سیداں، سیالکوٹ کی پاکیزہ سرزمین پر ”نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا ﷺ“ کے خوبصورت عنوان سے عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد 18 اکتوبر بروز اتوار، بعد از نمازِ عشاء کیا گیا۔ اس بابرکت محفل کا اہتمام محترم سید منیر شاہ صاحب، سید حسنین شاہ صاحب، سید وسیم شاہ صاحب اور تمام معزز ساداتِ کرام نے کیا۔ اس روح پرور محفل میں پورے پاکستان سے عظیم ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ، ساداتِ کرام، مشائخِ عظام اور بانیانِ محافل نے شرکت فرما کر محفل کی رونقوں کو دوبالا کیا۔ ماشاءاللہ! عشقِ رسول ﷺ سے معمور یہ محفل نہایت خوبصورت، پُرکیف اور ایمان افروز رہی۔ اللہ رب العزت تمام منتظمین، معاونین اور حاضرین کی اس محبت و عقیدت کو اپنی بارگاہِ اقدس میں قبول فرمائے اور ہم سب کو ہمیشہ آقا کریم ﷺ کی غلامی اور نسبت پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲❤️ 🌹 نبی ﷺ ہی سہارا ہیں، نبی ﷺ ہی آسرا ہیں۔ 🌹 #NabiHaiSaharaHamaraTumhara #MehfilEMiladMustafa ﷺ #IshqERasool ﷺ #KorotaSyedan #Sialkot