@mustafabilal66: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز، حیدرآباد منگل ، 20 اکتوبر 2026ء | 8 جمادی الاول 1448ھ عمرے کی سعادت اور روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کے بعد ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ کی دفتر آمد، افسران و ملازمین کی جانب سے پُرتپاک استقبال ۔۔۔ سی بی اے اسٹاف یونین کے صدر چاچا غلام محمد قریشی کی سرپرستی میں ملازمین کی بڑی تعداد کی شرکت، پھولوں کی پتیاں نچھاور، ہار پہنائے گئے، ٹاؤن چیئرمین کا تمام ملازمین سے اظہارِ تشکر ۔۔۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز کے چیئرمین مصطفیٰ بلال شیخ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے اور مدینہ منورہ کی زیارت کے بعد آج اپنے دفتر میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر ٹاؤن کے افسران، آفیشلز اور ملازمین کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ہار پہنائے اور اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ استقبالیہ موقع پر سی بی اے اسٹاف یونین کے صدر جناب غلام محمد قریشی المعروف چاچا غلام محمد نے ملازمین کی سرپرستی کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر حسین بخش لغاری، نائب صدر خرم پرویز، جنرل سیکریٹری محمد عامر خان ناغڑ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قیوم ملک، فنانس سیکریٹری طفیل قریشی، آفس سیکریٹری عابد گدی، مجلسِ عاملہ کے رکن عمران سردار سمیت دیگر ملازمین شریک تھے۔ تمام افسران و ملازمین نے ٹاؤن چیئرمین کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے اور مقدس مقامات کی زیارت کی توفیق ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ نے تمام افسران، آفیشلز اور ملازمین کا پُرتپاک استقبال، محبت، خلوص اور نیک تمناؤں پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے کہ اس نے اپنے گھر خانہ کعبہ کی حاضری، عمرے کی سعادت اور مدینہ منورہ میں حاضری نصیب فرمائی۔ یہ سعادت انسان کے لیے باعثِ سکون، روحانی خوشی اور اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہے۔ ٹاؤن چیئرمین نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اپنے گھر خانہ کعبہ کی زیارت، عمرے کی سعادت اور بار بار مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ حاضری نصیب فرمائے۔ اللہ پاک ہم سب کی عبادات، دعاؤں اور حاضری کو قبول فرمائے اور ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسول ﷺ، محبت، اخلاص اور نیکی کے جذبات ہمیشہ زندہ رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کم از کم ایک مرتبہ ضرور اپنے در کی حاضری نصیب فرمائے اور ہر مسلمان کی دلی آرزو پوری فرمائے۔ آمین۔ جاری کردہ: شعبہ اطلاعات ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز، حیدرآباد

Bilal Mustafa Shaikh Official
Bilal Mustafa Shaikh Official
Open In TikTok:
Region: US
Tuesday 20 October 2026 23:11:48 GMT
211
23
3
0

Music

Download

Comments

user840374987
Qurban Ali :
❤️❤️❤️
2026-10-22 18:22:20
1
azadchnagjsnns
azadchnagjsnns :
🥰🥰🥰
2026-10-21 01:34:33
1
muzammil.shah1
muzammil.shah1 :
💓💓💓
2026-10-22 21:33:22
1
To see more videos from user @mustafabilal66, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About