@yaarandayaar08: بلال شہباز ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ بھائی، آپ نے نہ صرف حق ادا کر دیا بلکہ پوری وکلا برادری کا نام بھی روشن کر دیا ہے۔اس معصوم بچے کے ساتھ پیش آنے والے دلخراش واقعے نے ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایسے وقت میں مظلوم کے حق میں جس جرات، احساسِ ذمہ داری اور قانونی انداز میں آپ نے آواز بلند کی، وہ قابلِ تحسین ہے۔آپ نے صرف ایک معصوم بچے کے لیے آواز نہیں اٹھائی بلکہ انصاف کے منتظر ہر مظلوم کی ترجمانی کی ہے۔ آپ کا یہ کردار پوری وکلا برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کاوش کا بہترین اجر عطا فرمائے اور معصوم بچے کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔