@princessofnature1: وہ زلیخا جو عمر بھر اپنے یوسف کی راہ تکتی رہی وہی زلیخا جو عشق میں بدنام ہوئی، رسوا ہوئی، پھر اسی عشق میں پاک ہوئی۔ میرے اندر بھی وہی زلیخا رو رہی ہے جس نے اپنے ہاتھوں سے اپنا یوسف کھو دیا جس نے محبت میں حد سے گزر کر محبت کو ہی گناہ بنا دیا۔ کوئی اسے بتائے کہ یوسف تو قید سے نکل کر مصر کا بادشاہ بن گیا تھا مگر زلیخا آج بھی اپنی انا کے قید خانے میں اندھی، بوڑھی، اور تنہا بیٹھی رو رہی ہے۔ کوئی کرو تلاوت سورہ یوسف کی کہ شاید اس کے رونے پر رحم آ جائے اور میرا یوسف بھی لوٹ آئے۔