@nunglan341: ملتان میں معصوم بچے کو گاڑی تلے کچلنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، حراست سے فرار کے بعد انجام تک پہنچ گیا! ملتان: معصوم بچے کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے واقعے میں نامزد ملزم توقیر سی سی ڈی بہاولپور کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم توقیر گزشتہ رات سی سی ڈی ملتان پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا تھا، جس کی تلاش کے لیے سی سی ڈی بہاولپور کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اسی دوران مشکوک موٹر سائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو مبینہ طور پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم توقیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ مبینہ پولیس مقابلے اور ملزم کی ہلاکت سے متعلق حتمی حقائق کی تصدیق پولیس کے باضابطہ مؤقف اور تحقیقات سے مشروط ہے۔#ccd #crime