@idreeschadhar54: سرگودھا کا شہری انصاف کا متلاشی ! کیا اسے کوٸی انصاف دے گا ? وزیراعلیٰ پنجاب صاحبہ ان غریبوں کی مدد کریں ! انتظامیہ مکمل خاموش ھے ? لاہور سے حکم آٸے گا تبھی سرگودھا کی انتظامیہ ایکشن لے گی ? سرگودھا کے نواحی علاقہ چک 67 شمالی میں دو سگے بھاٸیوں ( محمد احسان ولد محمد خان اور ظفر اقبال ولد محمد خان قوم جھمٹ ) کی 7 کنال 12 مرلہ زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کر لیا گیا ۔ متاثرین نے تقسیم کی درخواست دی ۔ 2024 میں دخل کے آرڈر ہوٸے لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ متاثرین کے مطابق قبضہ کرنیوالوں نے اے ڈی سی آر کے پاس اسٹے حاصل کیا کہ فیصلہ غلط ہوا لیکن وہ فیصلہ بھی متاثرین کے حق میں ہو گیا ۔ ایڈیشنل کمشنر سے بھی اسٹے لیا گیا ۔ وہ بھی خارج ہو گیا ۔ ملزمان سینیٸر ممبر بورڈ آف ریونیو جا پہنچے ۔ وہاں بھی اسٹے خارج ہو گیا ۔ متاثرین کے مطابق ہمیں ذلیل و خوار کیا جاتا ھے ۔ دخل وارنٹ کے باوجود 2024 سے لیکر اب تک انتظامیہ ہماری بات تک سننے کو تیار نہیں ۔ متاثرین کے مطابق ملزمان بااثر ھیں ۔ وہ ہمارے خلاف مبینہ ملی بھگت کر کے درخواست دے دیتے ھیں ۔ پھر خود پیش نہیں ہوتے ہمیں سچا ہونے کیلیٸے 6 سے 8 مہینے مزید لگ جاتے ھیں ۔ پھر ایک دفتر سے دوسرے دفتر اور لاہور تک ہمیں ذلیل کیا گیا ھے ۔ لیکن افسوس کا مقام ھے کہ ہماری فریاد انتظامیہ نے نہ سنی ۔ اے سی سرگودھا ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور سابق کمشنر سرگودھا کو بھی درخواستیں جمع کرواٸی گٸیں ۔ لیکن کسی نے کوٸی ایکشن تک نہ لیا ۔ متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث ہمیں اتنے عرصہ سے ذلیل کیا جا رہا ھے ۔ اب ملزمان سینیٸر ممبر بورڈ آف ریونیو کے بعد پھر کسی فورم سے اسٹے لیں گے ہم غریب کہاں جاٸیں کس سے فریاد کریں ۔ ہمیں فوری انصاف دلوایا جاٸے ۔ دخل وارنٹ پر فوری عملدرآمد کروایا جاٸے ۔ انتظامیہ مکمل خاموش ھے ۔ افسران کوٸی بھی کارواٸی کرنے سے گریزاں ھیں جو ہمارے ساتھ ظلم ھے ۔ کیا اس ملک میں غریبوں کی فریاد سننے والا کوٸی نہیں ۔ متاثرین کا وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامی افسران سے سوال ? متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکٹری پنجاب ، کمشنر سرگودھا ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے انصاف کا مطالبہ کر دیا ۔ @Chief Minister Complaint Cell @Zeeshan Malik @Rashid Nasrullah @Azma Zahid Bokhari @MNA NA 84 SARGODHA @Marriyum Aurangzeb
السلام علیکم جی بھائی جان یہ جو کہہ رہے ہیں کہ ان دو سگے بھائیوں کی زمین پر قبضہ کر لیا گیا ان دو بھائیوں کی زمین بنتی کیسے تھی زمین ان کی ماں کا حصہ تھا جو ہم نے خریدا باقی ان کی تین بہنوں نے اور ایک باپ نے اور بھائی نے بیان دے دیے ان دونوں نے بیان نہیں دیے پیسے وصول کر لیے بیان کیوں نہیں دیے کہ یہ سعودی عرب تھے اس وقت اس کے بعد یہ مکر گئے قبضہ کرنا ہوتا یا قبضہ ہوتا تو ان سب پہ ہوتا ان دو بھائیوں کی زمین پہ کیوں ہوتا باقی ان کا ایک اور بھائی بھی ہے تین بہنیں ہیں ایک باپ ہے انہوں نے بیان دیے ہیں اس نے نہیں دیے بھائی اور اب مکر گئے ہیں سرا سر جھوٹ بول رہے ہیں
2026-10-21 08:11:29
1
mianasgharaliali :
Miream nawaz na sun leiii hy Imran khan Jasiya jail sa raha ho ga sth he app ko zameen be mil jya ge
2026-10-21 08:56:43
0
Malik Sher Khan Gunjial :
السلام علیکم جناب محترم بھائی جان اپ نے پہلے بھی دو تین ویڈیوز لگائی ہیں اسی واقعے کی اپ اس ادمی کو اتنا مظلوم ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ اتنا مظلوم اور غریب نہیں ہے یہ سارا ساتھ جھوٹا ہے یہ جو نام لے رہا ہے نا ملک اسلم والد ملک غلام جیلانی ہم نے زمین خریدی تھی ان کے ماموں رانا علی انور چار ایکڑ اس زمین میں سے ایک ایکڑ اس احسان اور ظفر وغیرہ کی والدہ کو حصہ بنتا تھا جس کے پیسے اس کے والد نے سرگودھا میں وصول کیے اور بیان دیے بیان دینے والوں میں سے ایک ان کا والد ایک ان کا بھائی اور تین ان کی بہنیں شامل تھی یہ احسان فوج کی طرف سے سعودی عرب مقیم تھا اور دوسرا اس کا بھائی ظفر سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتا تھا ان کے والد نے کہا کہ اپ پیسے سارے دے دیں 10 لاکھ روپیہ اس وقت ایک ایکڑ کی قیمت مقرر ہوئی تھی ہم نے پیسے ان کو دے دیے ان کے والد نے کہا یہ دونوں بھائی احسان اور ظفر جب چھٹی ائیں گے تو یہ بیان دے دیں گے ٹائم گزرتا گیا اور یہ اپنی زبان سے مکر گئے ہم ان کے پاس کئی دفعہ گئے ہم نے انہیں کہا کہ بیان دے دیں اتنا زیادہ رقبہ بھی نہیں ہے تقریبا ڈیڑھ دو کنال ہے انہوں نے انکار کر دیا کہ ہم نے پیسے وصول نہیں کیے یہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں اور مکار انسان ہے اپنی زبان سے مکر گئے ہیں ایسے ہی پریشان کر رہے ہیں کسی بات پر نہیں اتے انہوں نے پیسے کب کے وصول کیے ہوئے ہیں اور اب جھوٹے قسم قران اٹھانے پر تیار ہے جو دوسری پانچ کنالوں کی یہ بات کرتا ہے جو ان کے ماموں کا بیٹا ہے رانا علی مشترکہ کھیوٹ کٹ کی وجہ سے ان کا کوئی تنازہ ہے لہذا اپ یک طرفہ بات سن کر یقین نہ کریں علاقے کے لوگ سب بات جانتے ہیں اور وہ بتا سکتے ہیں کہ ہم کتنے قبضہ مافیا ہیں اور پہلے کتنے قبضے کر رکھے ہیں ہم پرامن شہری ہیں اور یہ ایسے ہی پریشان کر رہے ہیں سارا سر یہ غلطی جھوٹے اور مکار انسان ہیں اور اپ سے گزارش ہے ویڈیو بنانے سے پہلے اپ تحقیق کر لیا کریں شکریہ
2026-10-21 08:06:58
0
03184564882🌹🌹🌹🇳🇵🇵🇰🇵🇰 :
👌👌👌
2026-10-21 07:25:45
0
ملک ظفراقبال اعوان :
❤️❤️❤️
2026-10-21 06:43:11
0
Mahar Ansar :
❤️❤️❤️
2026-10-21 06:36:43
0
dilawar :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]
2026-10-21 05:58:30
0
03184564882🌹🌹🌹🇳🇵🇵🇰🇵🇰 :
🤲🤲🤲
2026-10-21 07:25:50
0
To see more videos from user @idreeschadhar54, please go to the Tikwm
homepage.