@waseempashteen09: علی وزیر باعزت بری دادو جیل میں قید پشتون رہنما علی وزیر کو آج سخت پولیس پہرے میں ایڈیشنل سیشن جج دادو، سید احسان علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ حیدرآباد نے 16 مارچ 2026ء کو علی وزیر کی رہائی کا حکم دیا تھا، تاہم اسی روز انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا اور بعد ازاں دادو کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں ملوث کیا گیا۔ آج ایف آئی آر نمبر 40/2026 کی سماعت میں علی وزیر کے وکیل امداد حیدر سولنگی کے دلائل کے بعد عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا۔ علی وزیر کی بریت انصاف کی فتح اور سیاسی جدوجہد کو مقدمات کے ذریعے دبانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔ PTM NEWS. @topfans #AliWazir #JusticeForAliWazir #FreeAliWazir #justiceforpashtuns @PASHTOON INSIGHTS 🇦🇫 @وسیم پشتین 🇦🇫 @