@overthinker380958: حساس دل رکھنے والے لوگ عجیب ہوتے ہیں۔ 🖤 کسی کا لہجہ بدل جائے تو سوچنے لگتے ہیں، کوئی نظر انداز کرے تو خود میں خامیاں ڈھونڈتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی بات بھی دل پر نقش ہو جاتی ہے، اور ایک معمولی سا رویہ راتوں کی نیند چھین لیتا ہے۔ یہ لوگ دوسروں کی باتیں بھولنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اُنہی باتوں کو بار بار سوچتے رہتے ہیں۔ کسی کو دُکھ دینے سے پہلے سو بار سوچتے ہیں، مگر خود دُکھ سہہ کر بھی خاموش رہتے ہیں۔ سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں خود تھک جاتے ہیں، اور پھر تنہائی میں اپنے ہی خیالوں سے لڑتے ہیں۔ کاش کوئی سمجھ سکے کہ ہر مسکراہٹ سکون نہیں ہوتی، کچھ لوگ ہنستے ہوئے بھی اندر سے بہت کچھ محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔ 💯🖤. #poetrystatus #viral_video_tiktok #fyp