@meno_jan20: میں اپنی ماں کے سامنے ہنستی ہوں، کیونکہ میری اداسی اُس کی آنکھوں میں آنسو لے آتی ہے… 💔🥀 وہ میری مسکراہٹ دیکھ کر سمجھتی ہے کہ اُس کی بیٹی خوش ہے، مگر اُسے کیا معلوم کہ میں کتنی بار اپنے ہی دل کے ہاتھوں ہار چکی ہوں۔ میں اپنے اندر کے شور کو خاموشی میں چھپا لیتی ہوں، اپنی تکلیف کو ہنسی بنا لیتی ہوں، صرف اس لیے کہ میری ماں کے چہرے کا سکون نہ چھن جائے۔ وہ مجھ سے پوچھتی ہے، میری بیٹی! تم ٹھیک تو ہو؟ اور میں مسکرا کر کہہ دیتی ہوں، جی امی، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ حالانکہ میرے دل میں اتنی باتیں دفن ہیں کہ اگر سب کہہ دوں تو شاید میری خاموشی کا مطلب ہی بدل جائے۔ 🥺🫀 میری ماں میری آنکھوں میں خوشی ڈھونڈتی ہے، اور میں انہی آنکھوں میں چھپا اپنا درد اُس سے بچاتی رہتی ہوں… کیونکہ میں خود تو اپنی تکلیف سہہ لوں گی، مگر اپنی ماں کو اپنی وجہ سے پریشان ہوتے نہیں دیکھ سکتی۔ 💔🥀 #viralvideo #fyp