@gulsisters0: Repost 🤍✨ شکر صرف زبان سے الحمدللہ کہنے کا نام نہیں، بلکہ دل سے زندگی کی ہر حالت کو قبول کرنے کا نام بھی ہے۔ انسان جب ہر بات پر شکوہ کرنے کے بجائے اپنے حصے کی نعمتوں کو دیکھنا سیکھ لیتا ہے تو اس کے اندر ایک عجیب سا سکون پیدا ہونے لگتا ہے۔ ہر خواہش کا پورا ہونا ضروری نہیں، ہر شخص کا ہمارے مطابق ہونا بھی ممکن نہیں، اور زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ مگر ان سب کے باوجود اللہ کی عطاؤں کو پہچاننا، لوگوں کی کوتاہیوں کو درگزر کرنا اور زندگی سے بدگمان نہ ہونا ہی شکر کی خوب صورتی ہے۔ جس دل میں شکر اتر جائے، وہاں شکایتیں آہستہ آہستہ اپنی جگہ کھونے لگتی ہیں۔