@umarwrites2019: جو محبت کرتا ہے نا ۔۔۔۔؟ اس کا دل کسی عام دل جیسا نہیں رہتا ، وہ کسی قبر ، کسی مزار، کسی درگاہ سے کم مقدس نہیں ہوتا ۔ وہاں محبوب کا نام کسی تعویز کی طرح بندھا ہوتا ہے ۔ اور تم نے دیکھا ہے نا ۔ ۔ ؟ درگاہ سے کبھی پیٹھ پھیر کر نہیں نکلا جاتا یہ بے ادبی ہوتی ہے وہاں ہمیشہ الٹے قدموں ، نظریں جھکائے ، دل کو وہیں چھوڑ کر واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔ اور ۔ ۔ ۔ الٹے پاؤں چلنا بہت اذیت ناک ہوتا ہے ! نہ قدم سنبھلتے ہیں ۔ ہر قدم پر ٹھوکر لگتی ہے ، اور واپسی بہت آہستہ ، بہت تکلیف دہ ہو جاتی ہے ۔