@mindchangewords: حضرت بلال رضی اللہ عنہ پر جب موت کے آثار ظاہر ہونے لگے تو آپ کی بیوی نے رونا شروع کیا، مگر آپ نے مسرت اور خوشی کے لہجے میں کہا *غَدًا أَلْقَى الأَحِبَه مُحَمَّدًا وَحِزْبَهُ* کل میں اپنے محبوب محمد ﷺ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)سے اور آپ کے صحابہ" "کرام سے ملوں گا۔ حضور ﷺ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)کے وصال کے بعد سیدنا بلال رضی اللہ عنہ مدینہ کی گلیوں میں یہ کہتے پھرتے تھے کہ لوگو! تم نے کہیں رسول اللہ ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کو دیکھا ہے تو مجھے بھی دکھا دو پھر کہنے لگے کہ اب مدینے میں میرا رہنا دشوار ہے، اور شام کے شہر حلب میں چلے گئے۔ تقریباً چھ ماہ بعد آپ کی خواب میں زیارت نصیب ہوئی تو آپ ﷺ فرمارہے تھے مَا هَذِهِ الْجَفْوَةُ يَا بِلالُ : مَا أَن لَكَ أَنْ تَزُورَنَا * اے بلال! یہ کیا بے وفائی ہے؟ ( تو نے ہمیں ملنا چھوڑ دیا ) ، کیا ہماری ملاقات کا وقت نہیں آیا ؟ السيرة الحلبية، 308/2) خواب سے بیدار ہوتے ہی اونٹنی پر سوار ہو کر لبیک کہتے ہوئے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہو گئے ۔ جب مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے مسجد نبوی پہنچ کر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی نگاہوں نے عالم وارفتگی میں آپ ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ کبھی مسجد میں تلاش کرتے اور کبھی حجروں میں جب کہیں نہ پایا تو آپ ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کی قبر انور پر سر رکھ کر رونا شروع کر دیا اور عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ ! آپ نے فرمایا تھا کہ آکر مل جاؤ ، غلام حلب سے بہرِ ملاقات حاضر ہوا ہے۔ یہ کہا اور بے ہوش ہو کر مزار پر انوار کے پاس گر پڑے کافی دیر بعد ہوش آیا۔ اتنے میں سارے مدینے میں یہ خبر پھیل گئی کہ مؤذن رسول ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) حضرت بلال رضی اللہ عنہ آگئے ہیں۔ مدینہ طیبہ کے بوڑھے، جوان، مرد، عورتیں اور بچے اکٹھے ہو کر عرض کرنے لگے کہ بلال ! ایک دفعہ وہ اذان سنا دو جو محبوب خدا ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے زمانے میں سناتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں معذرت خواہ ہوں کیوں کہ میں جب اذان پڑھتا تھا تو أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً رَسُولُ اللہ * کہتے وقت آپ ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوتا اور آپ ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے دیدار سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا تھا ، اب یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کسے دیکھوں گا؟ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ حضرت حسنین کریمین رضی اللہ عنہما سے سفارش کروائی جائے جب وہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کے لیے کہیں گے تو وہ انکار نہ کر سکیں گے۔ چنانچہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا يَا بِلَالُ : نَشْتَهِي نَسْمَعُ أَذَانَكَ الَّذِي كُنْتَ تُؤَذِّنُ لِرَسُولِ اللهِ * *فِي الْمَسْجِدِ اے بلال! ہم آج آپ سے وہی اذان سننا چاہتے ہیں جو آپ ) ہمارے نانا جان ) اللہ کے رسول ﷺ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)کو اس مسجد میں سناتے تھے۔ شفاء السقام ص: 239 للبيهقى، الجوهر المعظم ص:) 27) اب حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو انکار کا یارا نہ تھا، لہذا اسی مقام پر کھڑے ہو کر اذان دی جہاں حضور ﷺ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ظاہری حیات میں دیا کرتے تھے۔ بعد کی کیفیات کا حال کتب سیر میں یوں بیان ہوا ہے جب آپ رضی اللہ عنہ نے بہ آواز بلند اللہ اکبر اللہ اکبر کہا، مدینہ منورہ گونج اُٹھا، جب * أشهد أن لا إله إلا الله * کے کلمات ادا کئے گونج میں مزید اضافہ ہو گیا ، جب أشهد أن محمداً رسول اللہ کے کلمات پر پہنچے تو تمام لوگ حتی کہ پردہ نشین خواتین بھی گھروں سے باہر نکل آئیں رقت و گریہ زاری کا عجیب منظر تھا لوگوں نے کہا : رسول خدا ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) تشریف لے آئے ہیں۔ آپ ﷺ کے وصال کے بعد مدینہ منورہ میں اُس دن سے زیادہ رونے والے مرد و خواتین کو نہیں دیکھا گیا۔ سیر أعلام النبلاء، 218/3، رقم (2358) صلى الله کیا اصحاب رسول ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کی ان محبتوں کی الفاظ * ترجمانی کر سکتے ہیں؟ میں اللہ تعالی صحابہ کرام کی نبی مکرم ﷺ(صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) سے کی گئی !!! محبت کا کچھ ذرہ ہمیں بھی نصیب فرمادیں آمین... ایسی ہی ایمانی، سچی اور سبق آموز اسلامی تحاریر کے لیے ہمارے اکاؤنٹ کو فالو کریں اور اس پوسٹ کو شیئر کر کے صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں۔ ❤️❤️ #for #foryou #shorts #unfreezemyacount

Mind change words
Mind change words
Open In TikTok:
Region: SA
Wednesday 21 October 2026 16:16:12 GMT
7487
491
18
23

Music

Download

Comments

muhammadkamran44141
Muhammad kamran :
Allah g sadqyyyyyyyyy
2026-10-21 20:09:04
1
mrssafdar21
ز🦋 :
subhanallah 🎀
2026-10-22 04:22:57
1
sairarafi28
sairarafi :
Allah pak humy b Deen e Islam ki samjh ata Kary Ameen Sum Ameen
2026-10-21 19:15:53
4
muhammad.arslan504
Muhammad Arslan :
صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم
2026-10-22 08:30:50
0
fajarislamicaccount
fajarali09 :
subhanAllah MashaAllah jazak'Allah bhttt axha waqia knowledge mein izafa frmaya aap ny ALLAH PAAK salamat rkhy....
2026-10-21 22:10:01
1
friends.eleven4
EVERGREEN CRICKET TEAM :
فِدَاکَاَبِیْوَاُمِّیْوَرُوْحِیْوَقَلْبِیْیَاسَیِّدِیْیَارَسُوْلَاللّٰه ﷺ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 ایک میرا ہی رحمت پہ دعوی نہیں شاہ کی ساری امت پہ لاکھوں سلام ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-10-22 07:24:38
0
user550626095
Asif :
Subhan Allah
2026-10-22 06:27:18
0
sialkot.punjab7
Sialkot Punjab :
allah huma ameen
2026-10-22 04:02:39
0
saima.sabir81
SAIMA SABIR :
ameeen ameeen ameeen
2026-10-22 05:13:28
0
mebest5423
PBUH :
2026-10-22 04:38:09
0
iftikharhussain52437
iftikharhussain52437 :
amee
2026-10-21 19:51:13
0
player9730
GAMER :
Subhanallah
2026-10-22 07:08:06
0
ali.jaan.saab
Ali Haider :
❤️❤️❤️
2026-10-22 06:53:02
0
zahidmahmood782
Ismail zahid :
😭😭😭😭😭
2026-10-22 05:56:09
0
farooqg77
rehmani ❤ :
❤️❤️❤️
2026-10-22 05:44:08
0
umar.moavia17
Umar Moavia :
[Red heart][Red heart][Red heart]
2026-10-22 05:23:28
0
nargis.abbasi5
Nargis Abbasi :
[Heartwarming]
2026-10-22 05:08:22
0
saimamohsin48
Saima Mohsin :
🥺🥺🥺🥺😭😭😭😭😭😭
2026-10-22 07:31:54
0
To see more videos from user @mindchangewords, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About