@asif03710: ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہمارے محلہ سردار پورہ کے قابلِ فخر سپوت محترم الیاس احمد صاحب کو دلی مبارک باد! شعبۂ تدریس سے وابستہ ہو کر نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے ساتھ کھیل کے میدان میں یہ شاندار کامیابی حاصل کرنا یقیناً ان کی محنت لگن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی یہ کامیابی ہمارے محلے ادارے اور ضلع گجرات کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں اور اعزازات سے نوازے۔ آمین!