مجیب عالم مرحوم جسکے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں گذرے۔۔۔میری ان سے نیرنگ سینما لیاقت آباد میں اسوقت ملاقات ہوئی جب یہ بیساکھی لیئے میرے قریب آئے اور گلشن اقبال جانے کا کہا۔۔۔شب کے شاید نو یا دس بجے ہونگے میں نے فوراً انھیں پہنچان لیا اور عزت کیساتھ انھیں ٹیکسی میں بٹھایا اور بغیر بھاؤ تاؤ کیئے منزل پر بلامعاوضہ پہنچادیا۔۔۔جبکہ رکشہ ڈرائیورز اور دیگر ٹیکسی والوں نے انھیں لیجانے سے انکار کردیا تھا۔۔۔۔اللہ پاک مغفرت فرمائے۔۔آمین