وہ تمہارے در پر ہمیشہ مانگنے والا بن کر آیا، کبھی محبت مانگی، کبھی وقت، کبھی اہمیت، کبھی صرف اتنا کہا کہ مجھے تھوڑی سی توجہ دے دیا کرو۔
اس نے تم سے کبھی آسمان کے ستارے نہیں مانگے تھے، نہ تمہاری دنیا پر کوئی حق جتایا، نہ تمہاری آزادی چھیننے کی کوشش کی، اسے تو بس تمہارا ساتھ چاہیے تھا، تمہاری آواز میں اپنے لیے اپنائیت چاہیے تھی، تمہاری مصروف زندگی میں اپنے لیے چند لمحے چاہیے تھے۔
وہ ہر بار اپنی انا ایک طرف رکھ کر تمہارے سامنے کھڑا ہوا، کیونکہ اسے تم سے محبت تھی۔
وہ جانتا تھا کہ تم بدل رہی ہو، تمہاری باتوں میں پہلے جیسی گرمی نہیں رہی، تمہاری توجہ کہیں اور بٹنے لگی ہے، مگر پھر بھی وہ اپنے دل کو یہی کہہ کر خاموش کر دیتا کہ شاید وہ تھکی ہوئی ہے، شاید مصروف ہے، شاید حالات ایسے ہیں۔
وہ تمہاری ہر بے رخی کے پیچھے ایک بہانہ تلاش کرتا رہا، صرف اس لیے کہ اس کا دل تمہیں کھونا نہیں چاہتا تھا۔
💔
2026-10-22 02:10:51
6
Sarfraz Khawaja :
mashah Allah 🤲
2026-10-22 02:53:57
5
Khan weldar :
very nice good
2026-10-22 03:59:32
4
sajid ali آرائیں :
hallo
2026-10-22 02:37:44
4
Shinwari Malakand :
u very beuty
2026-10-22 03:44:56
4
To see more videos from user @angelfernweh, please go to the Tikwm
homepage.