@pti.battagram.804: خیبر پختونخواہ کے گورنر راج کی حکومت نے اس وقت بھی آئینی طور پر فعال صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کو سرکاری گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا، ڈپٹی سپیکر نے بیدخلی کی نوٹس کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رٹ درخواست میں ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی ثریا بی بی کی سرکاری رہائش گاہ پر محکمہ ہاؤسنگ کے عملے اور پولیس کا ریڈ اور گھر کو تالہ لگانے کا انکشاف۔ اس سے پہلے بھی ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی کیخلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ زیادہ سنگین بات صوبائی اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی کا اغوا اور لاپتہ ہونا ہے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے محض جواب طلب کرتے ہوئے دس دن بعد کی تاریخ رکھ دی ہے۔ مطیع اللہ جان #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw #ReleaseImranKhan