@special_service_group_12: ہم زمین زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے ... 🇵🇰 پی ایم اے کا کوئی پرانا ڈرل انسٹرکٹر تھا شاید جو گھنی مونچھوں کو بار بار تاؤ دیتا ہوا با آواز بلند بتا رہا تھا کے دوران ٹریننگ ہم اپنے "جی سی صاحبان" کو بتاتے ہیں کہ ہم اپنے صاحبوں کا دو سال کتنا خیال رکھتے ہیں مگر ٹریننگ کے بعد جاتے ہی ہمارا صاحب ... "پہلے ہی سال وانا وزیرستان یا پھر بلوچستان میں شوں ہو جاتا ہے" اس کے بعد وہ اور اس کے ساتھی با آواز بلند قہقہے لگانے لگے تو میرا دل چاہا کہ اٹھ کر ان کی زبان گدی سے کھینچ لوں مگر میں خاموشی سے آنکھیں صاف کرتا ہوا وہاں سے نکل آیا کہ ... یہ معصوم بھولا کم عقل سٹاف کیا جانے کہ یہ "جی سی صاحبان" کس طرح پلتے اور کیسے جوان ہوتے ہیں ماں باپ اپنا جگر پگھلا کر اور انہیں اپنا خون پلا کر کن حوصلوں سے سپرد خدا کرتے ہیں یہ بھولا کملا کیا جانے اور ... اس احمق کو کیا پتہ کہ ناز ونعم میں پلے یہ جی سی صاحبان کتنے دلوں کی دھڑکن کتنی آنکھوں کا نور اور کتنے خوابوں کے چاند ستارے ہوتے ہیں جو شوں نہیں ہو جاتے بلکہ ... "شہید ہو کر اپنے خون سے بہت سی شمعیں جلا اور بہت سے جلتے شعلوں کو بجھا جاتے ہیں" یہ بھولا کملا سٹاف کیا جانے کہ ... صبر سے ٹُوٹا ہوا ، ضبط سے ہارا ہوا میں جتنا باقی بچا ہوں ، لو اُتنا تمہارا ہوا میں اب زمیں زاد مجھے دیکھ کے راہ دیکھتے ہیں اُونچا اُڑتا گیا ، اِتنا اونچا کہ ستارا ہوا میں ☠️💀🇵🇰💔🥷😎🔥💀☠️ ☠️💀SSG💀☠️