@mr_minhaj_786: جب دل کا بوجھ بڑھ جائے جب نیند نہ آئے، جب آنکھ بھر آئے مگر وجہ سمجھ نہ آئے، جب گھبراہٹ ہو مگر سبب نہ ملے — تو ان مراحل پر عمل کرو 👇 1️⃣ تنہائی میں وضو کرو— یہ فقط جسم کی طہارت نہیں، بلکہ روح کو دھو دینے والا عمل ہے۔ 2️⃣ دو رکعت نماز پڑھو— نیت کرو: “اے میرے رب! یہ نماز فقط تیرے لیے ہے۔” ہر رکعت میں سورۂ *فاتحہ* کے بعد سورۂ توحید (قل هو اللّٰه أحد) تین بارپڑھو۔ 3️⃣ سجدے میں جا کر آہستہ سے چالیس (40) بار کہو: "یا اللّٰه" یہ ذکر دل کے بوجھ کو ہلکا کرتا ہے، روح کے کانپتے ہوئے وجود کو قرار دیتا ہے۔ 🌸 اس کے بعد یہ دعا تین بار پڑھو: "اَللّٰهُمّاجْعَل قَلْبِيْمُحِبّاً لَكَ، وَذِكرِيْمَشغُوْلاً بِكَ، وَنَفسِيْمُطْمَئِنًّةً بِكَ، فَإِنّكَلَا تَطمَئِنّالقُلُوبُإِلّا بِكَ." *ترجمہ:* اے اللہ! میرے دل کو اپنی محبت سے بھر دے، میری یاد کو اپنے ذکر سے مشغول کر دے، اور میری جان کو اپنے ساتھ مطمئن کر دے، بیشک دلوں کو سکون صرف تو ہی دیتا ہے۔ 🌙 شاگردوں نے گواہی دی: آیت اللہ بہجتؒ اکثر تہجد کے وقت سجدے میں روتےرہتے، اور یہی جملہ بار بار دہراتے تھے: "إلهي، ماذا فَقَدَمَن وَجَدَكَ؟" اے میرے خدا! جس نے تجھے پا لیا، اُس نے کیا کھویا؟ 💫 *یہی ہے حقیقی سکون کا راز:* جب دل بے چین ہو، تو دنیا کی طرف نہیں — *رب کی طرف پلٹو!* وہی دلوں کا سکون ہے، وہی روحوں کا قرار ہے۔ 🤍 🤍🌹💚 #آیت_اللہ_تقی_بہجت #shia_leader #یا_صاحب_الزمان_ادرکنی_🤲🤲 #التماس_دعا ۔ ۔ ۔ ۔ #سلام_بر_ابراہیم