@dastaneswabi: مدرسہ ابو ہریرہ، گاڑ روڈ مرغز میں ناخوشگوار واقعے کے بعد صلح گزشتہ رات مدرسہ ابو ہریرہ، گاڑ روڈ مرغز میں کل رات کو ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کے بعد آج جرگہ مشران کی کوششوں اور باہمی گفت و شنید کے نتیجے میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔ اس موقع پر تھانہ زیدہ کے بیٹ افسر، ایس آئی نور زمان خان بھی شریک تھے۔ جرگہ مشران کی کوششوں سے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا، اور فریقین نے درگزر کا مظاہرہ کرتے ہوئے صلح کرلی۔ یہ اقدام علاقے میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین ہے۔ جرگہ مشران اور پولیس افسر کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقے میں امن و امان، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھے۔ آمین۔ #fyppppppppppppppppppppppp #viral #dastaneswabi