@sirf_tum_00: یا اللہ! 🤲🏻❤️ ہم میاں بیوی کی راہوں میں چاہے کتنی ہی بڑی مشکلیں کیوں نہ آ جائیں، ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت کبھی کم نہ ہونے دینا۔ حالات جیسے بھی ہوں، ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بنائے رکھنا۔ ناراضگی ہو تو منانے والا دل عطا کرنا، فاصلے آئیں تو قریب آنے کی وجہ پیدا کرنا۔ ہمیں ہر آزمائش میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھنے کی توفیق دینا۔ ہماری محبت کو ہر بری نظر اور ہر فتنے سے محفوظ رکھنا۔ ہمارے رشتے میں وفا، عزت، سکون اور بے شمار برکتیں عطا فرمانا۔ ہمیں دنیا میں بھی ایک دوسرے کے لیے سکون بنانا، اور آخرت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نصیب فرمانا۔ یا اللہ! ہماری محبت کو نکاح کی آخری سانس تک قائم رکھنا۔ آمین ثم آمین۔ ❤️🫀