@sindh.updates0: شارجہ میں پیش آنے والا ایک دلچسپ اور سبق آموز واقعہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ بتایا گیا کہ ایک نوجوان روزانہ ایک شخص کو گلی میں کھڑے دیکھتا تھا۔ اسے گمان ہوا کہ شاید اس شخص کے پاس کھانے کے پیسے نہیں اور وہ مالی مشکلات کا شکار ہے۔ نوجوان نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روز اس شخص کو اپنے پسندیده کیفی میں کھانا کھلانے کے لیے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے نہ صرف اسے کھانا کھلایا بلکہ کیفے کے عملے کو اگلے دو دن کے کھانے کے پیسے بھی پیشگی ادا کرتے ہوئے کہا کہ کل اور پرسوں بھی اسے کھانا دے دینا۔" تاہم اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بعد میں نوجوان کو معلوم ہوا کہ جس شخص کو وہ ضرورت مند سمجھ کر کھانا کھلانے کیفے لایا تھا دراصل وہی اس کیفے کا مالک تھا۔ واقعے نے ثابت کیا کہ بعض اوقات انسان کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر جو اندازہ لگاتا ہے، حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے۔ تاہم نوجوان کی نیت اور اس کی جانب سے کی جانے والی مدد نے اس واقعے کو ایک خوبصورت انسانی کہانی بنا دیا۔ . . . #UnexpectedTwist #GoodDeeds #ViralStory #SocialMedia #SindhUpdates