@randomcreater6: ہم اکثر ان چیزوں، لوگوں اور راستوں کے لیے روتے ہیں جو ہماری لاکھ کوششوں کے باوجود ہم سے دور ہو جاتے ہیں۔ ہم گلے شکوے کرتے ہیں، دعاؤں میں ضد کرتے ہیں، اور ہمیں لگتا ہے کہ اگر وہ ایک خواب پورا نہ ہوا تو ہماری زندگی ادھوری ره جائے گی۔ ہم اپنے فیصلے کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں۔ مگر وقت ہمیشہ سب سے بڑا سچ سامنے لاتا ہے۔ اگر خدا ہمیں ہماری ہی نادان خواہشوں اور ادھورے فیصلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتا تو ہم اپنی ہی پسند کے گہرے پانیوں میں کب کے ڈوب چکے ہوتے۔