@kashmiri.51530: کیا عجب کرب ہے کہ جس شخص کے سامنے آپ نے اپنی روح تک بے نقاب کر دی ہو، وہی آپ کے خلوص کو شک کی نگاہ سے دیکھے۔ جس کے لیے آپ نے اپنی انا، اپنی ضد اور اپنی ذات تک قربان کر دی ہو، وہی آپ سے وفا کی دلیلیں طلب کرے۔ ہم بھی آخر کب تک اپنی محبت کی گواہیاں دیتے؟ کب تک ہر الزام کے جواب میں اپنا دل چیر کر دکھاتے؟ ایک مقام ایسا بھی آتا ہے جہاں لفظ تھک جاتے ہیں، آنکھیں خاموش ہو جاتی ہیں اور دل اپنی صفائی دینا چھوڑ دیتا ہے۔