متلاشی رہتی ہیں ہر پل کسی کو یہ آنکھیں
خاموشی میں بھی کہہ دیتی ہیں سب کچھ یہ آنکھیں
اِن آنکھوں نے وہ منظر دیکھے ہیں، کہہ نہیں سکتیں آنکھیں
جو دل پہ لکھا ہوتا ہے، خود ہی پڑھ لیتی ہیں آنکھیں
چھپاتے رہو جتنے بھی راز دل کے تم مگر
ہر اک بھید آخرکار کھول دیتی ہیں آنکھیں
کبھی خوشی میں چمک اُٹھتی ہیں جگنوؤں کی طرح
کبھی غموں میں بھیگ کے رو پڑتی ہیں آنکھیں
لفظوں کی کہاں ضرورت رہتی ہے پھر کسی کو
جب دل کی زباں بن کے بولتی ہیں آنکھیں
دیکھنے والا اگر غور سے دیکھے ان کو
اپنی کہانی خود ہی سنا دیتی ہیں آنکھیں
2026-10-23 02:56:37
0
To see more videos from user @nehatigeress, please go to the Tikwm
homepage.