اےعاشقانِ رسول! عام طور پر انسان کے چہرے سے اس کے خوبصورت ہونے یا نہ ہونے کا اندازہ لگایا جاتا ہے،اِس دُنیا میں بڑے”حَسین“پیدا ہوئے ،کسی کاحُسن اُس کے خاندان میں مشہور ہواتو کسی کااُس کے علاقے،شہر یاگاؤں وغیرہ تک اور اگر کوئی بہت زیادہ خوبصورت ہوا تو مُلک بَھر میں اُس کی خوبصورتی کی چرچے ہوئے،لیکن اِس کائنات میں سب حسینوں سے بڑھ کرایک خوبصورت،حسین و جمیل تشریف لانے والا ایسابھی ہےجس کی خوبصورتی اُن کے خاندان و علاقہ تک ہی مَحدود نہ رہی بلکہ ساری کائنات اُس کےحُسن و جمال کی مُعترِف(یعنی ماننے والی)ہے۔نہ صِرف اُن کی ظاہری حیات میں بلکہ سینکڑوں سال گُزر جانے کے بعد آج بھی اُن کے حُسن و جمال کے چرچے(یعنی شُہرت) کی عرب و عجم میں دُھوم دَھام ہے۔اپنے تواپنے دُشمن بھی اُن کی سیرت و صُورت میں آج تک کوئی نَقص (Fault) بیان نہیں کرسکے۔ بیان کرتے بھی کیسے؟کیونکہ خالق ِ کائنات نے اُسےحُسن ہی ایسا عطا فرمایا ہے کہ جواُن کو دیکھتا ہےوہ اُن پرقربان ہونے کوتیار ہوجاتاہے۔سرِمبارک سے پاؤں مبارک کے ناخنوں تک ایسے حسین وجمیل کہ حُسن بھی اِس پر ناز کرےاوروہ صاحبِ حُسن وجمال محبوبِ ربِّ ذُوالْجَلال، اللہ پاک کےپیارے پیارےآخری نبی،مکی مَدَنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہیں، اللہ کریم کے پیارے نبی حضرتِ یوسف علیہ السلام ساری مخلوق میں سب سے زیادہ خوبصورت تھےمگر اللہ کریم کےآخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اِن سےبھی کئی گُنا بڑھ کر حسین وجمیل تھےکیونکہ حضرتِ یوسف علیہ السلام کو’’حُسن ‘‘ کا ایک جُز (یعنی حصہ) ملا، جبکہ رسولِ بے مثال ،بی بی آمنہ کے لال صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ”حُسنِ کُل “(یعنی مکمل خوبصورتی) عطاہوئی۔سورج،چاند،ستارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نور سے خیرات لے کر آسمانِ دُنیا پر چمکتے ہیں ۔
2026-10-25 06:44:01
21
🌈✨🦄🌈 :
is m koi shak nai mashallah 😇🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-10-24 06:26:45
22
hassan Ali :
hey MashaAllah
2026-10-25 14:22:53
0
sumera kanwal :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]Allah pak behesab barkatin aata farmay ameen summa ameen