@voiceofmakuran: اوتھل کراچی بس اسٹاپ پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم، مین روڈ بلاک، حادثات کا خدشہ اوتھل: رپورٹ امید علی گچکی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوتھل کراچی بس اسٹاپ پر مین روڈ پر ہی غیر قانونی طور پر رکشہ اسٹینڈ بنا دیا گیا ہے۔ رکشوں کی بے ترتیبی کی وجہ سے سڑک تنگ ہو گئی ہے اور پیدل چلنے والوں اور مسافروں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت کی وجہ سے یہاں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ قانونی پہلو: موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی دفعہ 112 اور نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 33 کے تحت مین شاہراہ پر غیر قانونی اڈہ قائم کرنا اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنا قابل سزا جرم ہے۔ عوامی مطالبہ: اہلیانِ اوتھل نے SHO اوتھل اور انچارج ٹریفک پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کو فوری طور پر مین روڈ سے ہٹا کر قریبی اسٹیڈیم فٹ بال گراؤنڈ کے ساتھ خالی جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں۔