@voiceofmakuran: مرتضی بلوچ پی پی ایچ آئی مکران ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر تعینات تربت: پیپلز پرائمری ہیتربت: پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (پی پی ایچ آئی) کیچ کے ڈسٹرکٹ منیجر مرتضی بلوچ کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ دارانہ خدمات کے اعتراف میں پی پی ایچ آئی مکران ریجن کا ریجنل ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضی بلوچ، جن کا تعلق تربت سے ہے، نئی ذمہ داریوں کے تحت مکران ریجن میں ادارے کے امور کی نگرانی کریں گے۔مرتضی بلوچ اس سے قبل ضلع کیچ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔انہوں نے دشوار گزار علاقوں اور مشکل حالات میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔پی پی ایچ آئی بلوچستان کا بنیادی مقصد دیہی اور دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو طبی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ مرتضی بلوچ کی بطور ریجنل ڈائریکٹر تعیناتی کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور تجربے کا اعتراف قرار دیا جارہا ہے۔

Voice Of Makuran
Voice Of Makuran
Open In TikTok:
Region: BH
Friday 23 October 2026 04:40:28 GMT
1994
15
0
3

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @voiceofmakuran, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About