@alrakamalsap:

𓄂 O ོ
𓄂 O ོ
Open In TikTok:
Region: EG
Friday 23 October 2026 04:46:05 GMT
907
25
1
2

Music

Download

Comments

nody0941
Nody❣️ :
🥰🥰🥰
2026-10-23 16:41:22
1
To see more videos from user @alrakamalsap, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

خدا کبھی کسی کو اس اذیت میں نہ ڈالے کہ وہ کسی سے بات کرنے کو ترسے، اُس کی آواز سننے کے لیے بےقرار رہے، اُس کے ایک پیغام کی امید میں بار بار فون دیکھے، مگر چاہنے کے باوجود اُسے بات کرنے کی اجازت نہ ہو۔ 🙂‍↕️💔 کیا عجیب سزا ہوتی ہے نا یہ بھی، انسان کا دل کسی ایک شخص سے بات کرنے کے لیے تڑپ رہا ہو، ہزاروں باتیں سینے میں دفن ہوں، دن بھر کی تھکن اُسے سنانے کو دل چاہے، کوئی دکھ ہو تو اُس کے سامنے رو لینے کو جی چاہے، مگر پھر یاد آئے کہ اب وہ شخص پہلے کی طرح اپنا نہیں رہا۔ پھر انسان اپنے ہی دل کو سمجھاتا ہے کہ خاموش رہو، اُسے پریشان مت کرو، اُس کی زندگی میں اپنی جگہ مت ڈھونڈو، مگر دل کہاں سمجھتا ہے؟ اُسے تو آج بھی وہی پرانی قربت چاہیے، وہی بےفکری والی گفتگو، وہی رات گئے تک جاگنا، اور وہی احساس کہ کوئی ہے جس کے سامنے دل کا ہر بوجھ ہلکا کیا جا سکتا ہے۔ 🥀 سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہو، مگر سننے والا صرف ایک ہی شخص ہو، اور اُسی ایک شخص تک آپ کی رسائی نہ ہو۔ آپ آن لائن آتے ہیں، اُس کا نام دیکھتے ہیں، دل چاہتا ہے کہ بس ایک بار بات ہو جائے، مگر خود کو روک لیتے ہیں، کیونکہ کبھی کبھی محبت میں انسان اپنی خواہش سے زیادہ دوسرے کی خاموشی کا احترام کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ یا اللہ! کسی کو کسی کی محبت کا اتنا محتاج نہ کرنا کہ وہ بات کرنے کی اجازت مانگے، اور کسی کو اتنا بےبس بھی نہ کرنا کہ اُس کے دل کی آواز اُس کے اپنے ہونٹوں تک نہ پہنچ سکے۔ ❤️‍🩹🤲🏻 کچھ اذیتیں آنسوؤں سے بھی بیان نہیں ہوتیں، بس انسان خاموش ہو جاتا ہے، اور اُس کی خاموشی کے پیچھے ایک پوری کہانی دفن ہو جاتی ہے۔ 💔🍂

About