@its_kashii12: ______اگر زندگی میں کبھی موقع ملے تو ان لوگوں کا شکریہ ضرور ادا کیجیے جن کے رویوں نے ہمیں وہ سبق سکھائے جو ہم نے کبھی مانگے ہی نہیں تھے۔ جن کی بے رخی نے ہمیں یہ سمجھایا کہ ہر تعلق سچ پر نہیں ٹکتا، اور ہر وعدہ نبھانے کے لیے نہیں ہوتا۔ انہوں نے ہمیں تکلیف دی، مگر اسی تکلیف نے ہمیں خود سے روبرو کر دیا۔ شاید ان کا ارادہ ہمیں توڑنے کا تھا، مگر نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔ انہی کے برتاؤ نے ہمیں مضبوط بنایا، خاموش رہنا سکھایا اور ضرورت سے زیادہ جڑنے سے بچا لیا۔ ہم بدل گئے، ہاں بدل گئے، اور اس بدلاؤ کی جڑ میں وہی لوگ تھے جنہوں نے ہمیں کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی-🚩🥲🌸 . . . . . ………@亗 𝐀𝐋𝐄𝐄 亗 ……….