@mahnoormalik__04: انسان بار بار ٹوٹتا ہے، بار بار وعدہ توڑ کر گناہ کر بیٹھتا ہے، مگر وہ رب ایک سچی شرمندگی کے آنسو پر سارے داغ دھو دیتا ہے۔ وہ تمہیں تمہارے ماضی سے نہیں، تمہاری آج کی ندامت سے دیکھتا ہے۔ لوگ تمہارے عیب گنتے ہیں اور وہ تمہارے عیبوں پر پردہ ڈال کر تمہاری عزت بچائے رکھتا ہے۔ کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ تم شرمندگی میں مر نہ جاؤ بلکہ اس کی رحمت کی طرف لوٹ آؤ۔ اور حقیقت یہی ہے کہ اس سے بڑھ کر تم سے محبت کرنے والا نہ کوئی تھا، نہ ہے، اور نہ کبھی ہوگا۔