@jani.oy357: #یہ محبت بھی نا، کتنی عجیب ہوتی ہے۔۔۔♡ جب کوئی اپنا بن جائے تو اُس سے باتیں ختم ہی نہیں ہوتیں، اور جب وہی اپنا بچھڑ جائے تو اُس کی یادیں ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں۔ مل جائیں تو راتیں چھوٹی پڑ جاتی ہیں، باتیں لمبی ہو جاتی ہیں، اور دل چاہتا ہے کہ وقت بس وہیں ٹھہر جائے۔ مگر جب بچھڑ جائیں، تو وہی راتیں لمبی ہو جاتی ہیں، خاموشیاں گہری ہو جاتی ہیں، اور ہر گزرتا لمحہ اُس کی کمی کا احساس دلاتا ہے۔ عجیب بات ہے نا۔۔۔ جو کبھی ہماری مسکراہٹ کی وجہ ہوتے ہیں، وہی ایک دن ہماری خاموشی بن جاتے ہیں۔ پھر نہ کوئی شکوہ اچھا لگتا ہے، نہ کسی سے دل کی بات کرنے کو جی چاہتا ہے، بس ایک شخص ہوتا ہے جس سے بات کرنے کو دل تڑپتا ہے۔ اور ایک اُس کی یاد ہوتی ہے، جو چاہ کر بھی دل سے جدا نہیں ہوتی۔۔۔! 🥀