@dw_urdu: پاکستانی صوبے پنجاب کے محکمہ داخلہ نے اسمارٹ گلاسز، واچز اور قلم جیسے خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ ڈیوائسز رکھنے والے آلات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے مطابق ان ’جاسوسی کے آلات‘ پر پابندی کا مقصد شہریوں کی پرائیویسی کا تحفظ ہے۔ #dwdigital